• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بورس جانسن کی منگیتر کے ہاں بچے کی پیدائش

لندن( سعید نیازی) وزیراعظم بورس جانسن کی منگیتر کیری سمنڈرز نے بدھ کی صبح بچے کو جنم دیا، وزیراعظم کی خاتون ترجمان کے مطابق ماں اور بچہ خیریت سے ہیں، بورس جانسن زچگی کے موقع پر اپنی اہلیہ کے پاس موجود تھے۔ وزیراعظم بورس جانسن اور کیری سمنڈز نے این ایچ ایس کی میٹرنسٹی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ہے، 55 سالہ بورس جانسن اور 32سالہ کیری سمنڈز نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ وہ موسم گرما کے آغاز میں اپنے خاندان میں اضافہ کی توقع کررہے ہیں، کیری سمنڈز کا یہ پہلا بچہ ہے جبکہ بورس جانسن پہلے سے پانچ بچوں کے باپ ہیں۔ لیبر لیڈر سرکیئر اسٹارمر نے بورس جانسن کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لئے نیک نمنائوں کا اظہار کیا ہے ۔

تازہ ترین