• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مساجد و تبلیغی مراکز سے نہیں حکومتی نااہلی سے پھیلا‘حمداللہ

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علما ءاسلام کے مرکزی رہنما وسابق سینیٹرمولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں علماء و مساجد کو ٹارگٹ کرنا حکومتی بدنیتی ہے‘جمعیت کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری حکمرانوں کے عزائم کا حصہ اور علماء دشمنی ہے‘حکمران علماء کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش نہ کریں ۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی آڑ میں مساجد کے آئمہ و خطباء کو دبائو میں لانا کسی صورت قبول نہیں ‘حکمران ہوش کے ناخن لیں‘ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس مساجد اور تبلیغی مراکز سے نہیں نااہل حکومت کی نااہلی سے پھیلا‘اگر حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات کئے جاتے اور تدارک کیلئے موثر حکمت عملی طے ہوتی تو آج صورت حال یکسر مختلف ہوتی‘ مگر حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے ۔
تازہ ترین