• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی اور ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی سوشل میڈیا پر واپس آگئیں۔

رواں ماہ کچھ دِنوں کے لیے سوشل میڈیا سے عارضی دوری اختیار کرنے والی اداکارہ مایا علی ایک بار پھر سے سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہیں جس کا اعلان اُنہوں نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کیا۔

مایا علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے مہندی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ نظریں جھکائے مُسکرا رہی ہیں۔


اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’لو جی میں سوشل میڈیا پر واپس آگئی ہوں۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں کے لیے لکھا کہ ’میں اُمید کرتی ہوں کہ آپ سب رمضان محفوظ طریقے سے اور گھروں میں رہتے ہوئے اپنے پیاروں کے ساتھ گُزار رہے ہوں گے۔‘

مایا علی نے لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ اللّہ تعالیٰ ہم سب کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھے اور ہمیں اِس عالمی وبا سے بچنے کی توفیق عطا کرےـ‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’انشا اللّہ یہ وقت بھی بہت جلد گُزر جائے گا۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’اِس مشکل گھڑی میں اُن لوگوں کو ہرگز نہ بھولیں جنہیں اِس وقت آپ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔‘

یاد رہے کہ رواں ماہ 7 اپریل کو مایا علی نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اِس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ کچھ دنوں کے لیے سوشل میڈیا سے دور ہورہی ہیں۔

تازہ ترین