پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کی میڈیم فاسٹ باؤلر کائنات امتیاز نے اسکیچنگ اور خطاطی میں مہارت حاصل کر لی۔
قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز کا کہنا ہے کہ انہیں اسکیچنگ اور کیلی گرافی کا شوق والد کو دیکھ کر پیدا ہوا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 27 سالہ کائنات امتیاز نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ’بسم الله الرحمن الرحيم‘ کی دلکش خطاطی شیئر کی۔
کائنات امتیاز کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دنوں میں وہ بہترین وقت گزاری کے لیے خطاطی کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ وہ گھروں میں رہ کر کام کریں اور محفوظ رہیں۔