پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ کورونا کی وبا آئی تو بلاول لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔
حلیم عادل شیخ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے مزید کہاکہ بلاول بھٹو زرداری لوگوں کے پاس کیوں نہیں جاتے،ان سے پوچھیں کہ راشن ملا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ایم پی ایز بھاگے ہوئے ہیں ، انہوں نے فوٹو سیشن کے لیے بھی جو راشن دیا وہ ایکسپائر نکلا۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مزید کہا کہ ڈبل سواری کا فرمان جاری ہوا اور پولیس والوں کو بھی کورونا لگوا دیا، وزیرِ اعلیٰ اور نا اہل مشیرِ اعلیٰ سیلف آئسولیشن میں ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سے زیادہ راشن تو ہمارے ایم این اے آفتاب صدیقی نے دیا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیئے: حلیم عادل گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ہٹانے کیلئے سرگرم
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت پہلے بتائے راشن کی تقسیم شروع کب کی تھی؟ کہاں راشن دیا گیا، کس کو دیا گیا؟ لگتا ہے راشن خلائی مخلوق کو دیا گیا تھا۔