اسلام آباد (بلال عباسی) جعلی اکاؤنٹس کیس میں وعدہ معاف گواہ بننے والے اومنی گروپ کے ڈائریکٹر حسین فیصل نے نیب کو اپنے بیان میں کہاہے کہ بینظیر بھٹو کا پلاٹ دھوکے سے زرداری کی فرنٹ کمپنی کو منتقل ہوا تھا،کے ڈی اے سے معاملات انورمجید نے نمٹائے اور پلاٹ میرے نام منتقل کرایا، مجھ سے انور مجید نے پلاٹ خریداری معاہدے پر دستخط لئے تھے اور ظاہر کیا گیا کہ پلاٹ شبنم، رخسانہ بھٹو سے خرید لیا لیکن میں نے کوئی رقم نہیں دی، میں کبھی شبنم بھٹو اور رخسانہ بھٹو سے ملا ہی نہیں تھا۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس کے مطابق آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ اور دیگر کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کیس میں بےنامی کا کردار ادا کرنے والے حسین فیصل وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔