• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار میں آنے کیلئے پس پردہ ملاقاتیں نہیں ہونی چاہئیں، شاہد خاقان

لاہور/کراچی (پرویزبشر /ٹی وی رپور ٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے کیلئے پس پردہ ملاقاتیں نہیں ہونی چاہئیں یہ عمل آئین کی نفی کرتا ہے اقتدار کے فیصلے پاکستان کی عوام کو کرنا ہے اور اگر ایسا نہیں ہوگا تو اس کا نقصان ملک کو ہوگا، 2014کے دھرنے میں جو کچھ ہوا اس پر ایک کمیشن بنناچاہئے تاکہ قوم کو معلوم ہوسکے کہ ملک میں کیا کچھ ہوتا رہا ہے۔

اگر سچ بولتے ہوئے انسان نقصان کے متعلق سوچے تو اسے سیاست نہیں کرنا چاہئے بلکہ گھر بیٹھ جانا چاہئے جو عوام جاننا چاہتے ہیں انہیں ضروربتانا چاہئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے اس حوالے سے کہاکہ پارٹی کی لائن بالکل مختلف بلکہ برعکس تھی۔ 

پارٹی سطح پر اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی۔ شہباز شریف کے براہ راست رابطے تھے اس لئے کسی دو صحافیوں کا پیغام عجیب بات ہے۔ 

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ہمیں اس وقت ایسے کسی پیغام کانہ تو علم تھا نہ ہی پارٹی سطح پر اس حوالے سے کبھی کوئی بات ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

تازہ ترین