مسلم لیگ ن کی رہنما و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہمارا مزدور طبقہ ہوا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں اللّٰہ تعالیٰ کی رحمتیں سمیٹنے کا وقت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیکیوں میں سب سے عظیم نیکی مخلوق خدا کی تکلیف دور کرنا ہے۔
رہنما ن لیگ نے کہا کہ یہ دن میں ان لوگوں کے نام کرتی ہوں جو اس وبا کے دوران اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ سلام ہے انہیں جو تکلیف میں مبتلا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔