• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ میں صوبائی مشیر سےڈسپنسر نے پرچی کے ایک کی بجائے 10 روپے وصول کرلئے

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں روزانہ غریب اور نادار مریضوں سے پرچی فیس کے نام پر ہزاروں روپے اوورچارجنگ کا انکشاف ہوا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلیمان رفیق نے اپنی شناخت کرائے بغیر ہسپتال میں پرچی بنوائی تواس سے بھی وہاں کام کرنے والے ڈسپنسر نے ایک روپیہ کی بجائے 10روپے وصول کرلئے۔ جس پر صوبائی مشیر نے سخت برہمی کا اظہار کیا جن کی ہدایت پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمد بندیشہ نے ڈسپنسر سجاد نسیم کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے اس کی جواب طلبی کرلی ہے۔
تازہ ترین