پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر حکومت کا ردعمل ذمہ دارانہ نہیں۔
شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اور حکومت پر تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے، چیئرمین بلاول بھٹو نے آج بھی حکومت کو قومی یکجہتی کی دعوت دی۔
شیری رحمان نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو کی ایک پریس کانفرنس سےحکومت کی بنیادیں ہل گئیں۔ وفاقی حکومت کے ان گنت ترجمان میدان میں آگئے، وزیراعظم گالم گلوچ بریگیڈ کو کنٹرول کریں، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے، سیاست کا نہیں، حکومت، وزراء اور لاتعداد ترجمان ہوش کے ناخن لیں، ہم نے سیاست شروع کی تو مانگے تانگے کی سرکار چل نہیں سکےگی۔