شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)محکمہ پولیس کی طرف سے فیروز والا اور ننکانہ اصحب کی عدالتوں میں جانوروں کی طرح حوالاتیوں کو لاد کر لے جا کر عدالتوں میں پیش کیا جاتا ہے جس کے باعث کئی مرتبہ گرمی کی وجہ سے دوران سفر کئی حوالاتیوں کی حالت غیر ہو جاتی ہے اور انہیں ہتھکڑیوں میں جکڑے ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قیدیوں نے جیل کے معائنہ کے دوران اس صورتحال سے ڈسٹرکٹ جج کو آگاہ کر دیا ہے جس پر ڈسٹرکٹ جج محمد اکمل خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ کو حکم جاری کیا ہے کہ حوالاتیوں کے لیے گاڑیوں کی مقدار بڑھائی جائے۔