• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا علاج جاری ہے، کورونا کے باعث سرجری ملتوی ہوئی، مریم نواز

نواز شریف کا علاج جاری ہے، کورونا کے باعث سرجری ملتوی ہوئی، مریم نواز 


لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ انکے والد اور پارٹی کے قائد نواز شریف کا علاج جاری ہے، انکی کورونا کے باعث سرجری ملتوی ہوئی۔ٹوئٹر پر صارف کی جانب سے نواز شریف کی صحت کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک مریض ہیں اس لیے ہر طرح کی احتیاط لازم ہے۔ انکا علاج جاری ہے۔ آپ سب رمضان کریم کی خصوصی دعاوں میں انکو یاد رکھیں۔

تازہ ترین