• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایسا کمیشن منظور نہیں جس میں قادیانی شامل ہوں، سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہمیں ایسا کوئی کمیشن منظور نہیں جس میں قادیانی شامل ہوں۔قوم ختم نبوت کی حفاظت کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔ قادیانی آئین پاکستان کے باغی ہیں، آئین انہیں غیر مسلم قرار دیتا ہے مگر یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں، حکمران اسلام اور آئین پاکستان کے باغیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرکے آگ سے کھیل رہے ہیں ۔قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرنے کی تجویز کہاں سے اور کس کے ذریعے آئی ،تحقیقات ہونی چاہئیں ۔قادیانیوں کو اعلیٰ مناصب دینے اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔قادیانی آئین پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ۔قوم ختم نبوت کی چوکیدارہے،ہم اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی مجوزہ شمولیت کے خلاف سینیٹ اور قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے۔
تازہ ترین