پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 18 ہزار 662 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 421 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 13 ہزار 479 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 142 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 ہزار 762 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 854 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 115 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 7 ہزار 102 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 122 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 799 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 161 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 1 ہزار 136 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 16 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 340 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سندھ میں لاک ڈاؤن پورے رمضان جاری رہے گا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 365 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 4 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 66 مریض رپورٹ ہوئے ہیں تاہم یہاں اس وائرس سے تاحال کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی ہے۔