• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے 250 مسافر پشاور، 188 ملتان پہنچ گئے


دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعے ڈھائی سو افراد پشاور اور 188 ملتان پہنچ گئے، ٹورنٹو سے پرواز بھی لاہور پہنچ گئی۔

مسافروں کو اسکریننگ اور طبی جانچ کے بعد قرنطینہ مراکز، ہوٹل اور اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 188 مسافر ملتان پہنچ گئے ہیں، جن میں سے 172 مسافروں کو قرنطینہ سینٹر، 9 کو ہوٹل جبکہ 7 کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دبئی ہی سے 250 پاکستانی نجی ایئر لائن کی پرواز سے پشاور پہنچے ہیں، تمام مسافروں کی مکمل اسکریننگ اور طبی جانچ کی گئی۔

اسکریننگ اور طبی جانچ کے بعد محکمۂ صحت کی ٹیموں کے ذریعے مسافروں کو قرنطینہ مراکز بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: چین سے ایک اور پرواز کراچی پہنچ گئی

ادھر پی آئی اے کی پرواز ٹورنٹو، کینیڈا سے علامہ اقبال ائیر پورٹ لاہور پہنچ گئی ہے۔

پی آئی اے کی پرواز سے آنے والے مسافروں کو قرنطینہ سینٹرز منتقل کر کے ان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

تازہ ترین