ایئرچائنا کی پروازسی اے 946 پاکستانی اور چینی مسافروں کو لے کر بیجنگ سے کراچی پہنچ گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بیجنگ سے کراچی پہنچنے والی پرواز ایئرچائنا سی اے 946 میں 23 چینی باشندے بھی سوار تھے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک چینی باشندے کو ایئرپورٹ پر شک کی بنیاد پر روکا گیا تھا جبکہ اس چینی باشندے کے معائنے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چین سے ایک اور پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ چین کے شہر اُرمچی سے چائنہ سدرن کی پرواز اسلام آباد پہنچی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین سے پروازوں کے ذریعے آنے والے مسافروں کی کورونا وائرس سے متعلق اسکریننگ کی جا رہی ہے اور کلیئر قرار د ینے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔