• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول صاحب! کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، خرم شیر زمان

رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول صاحب! کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم پر الزام لگائے گئے کہ وفاق کوئی مدد نہیں کررہا، سندھ میں ناکامی کے ذمہ دار بلاول کے دائیں بائیں بیٹھے لوگ ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول صاحب 12 سال میں آپ کی جماعت نے کیا کیا؟ اربوں روپے وفاق این ایف سی کی مد میں آپ کو دے رہا ہے، بتایا جائے وہ پیسا کہاں گیا؟

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے ذریعے پونے 27 ارب سندھ کے عوام کو دیے۔

خرم شیر زمان کے مطابق احساس پروگرام کے تحت مزدور طبقے کو 200 ارب کا ریلیف پیکیج دیا گیا، بجلی گیس کی صورت میں اربوں روپے کا ریلیف دیا گیا اور کسانوں اور زرعی شعبے کوبھی ریلیف دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جو مرتا ہے اسے کورونا میں ڈال دیا جاتا ہے۔ ہمیں مجبور نہ کریں،خدارا کوئی ایس او پیز بنادیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی گندم گوداموں سے غائب ہوگئی۔ 

پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ پر تنقید صوبے کی بہتری کے لیے کرتے رہیں گے، آج سندھ کے عوام 18 ویں ترمیم سے جان چھڑانا چاہ رہے ہیں۔ 18ویں ترمیم کے ذریعے انہیں صرف پیسے دیتے جائیں۔

تازہ ترین