• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی حکومتیں خدمت، ہماری حکومت عوام کو نچوڑرہی ہے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دنیا بھر کی حکومتیں کرونا وبا میں اپنے عوام کی خدمت کررہی ہیں اور ہماری حکومت ان حالات میں بھی عوام کو نچوڑنے پر لگی ہوئی ہے ۔عوام بھو ک سےنڈھال ،بچے تعلیم ، نوجوان روز گار سے محروم اور حکمران انا کے سومنات بنانے میں مگن ہیں۔وفاق اور صوبوں کو آپس میں لڑنے کی بجائے مل کر کورونا سے لڑنا چاہئے ۔عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی تاریخی کمی سے بھی پاکستان کے عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوسکا ۔
تازہ ترین