• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نیازی شہبازشریف کو جیل بھجوانا چاہتے ہیں، رانا ثناﷲ

نیب نیازی شہبازشریف کو جیل بھجوانا چاہتے ہیں، رانا ثناﷲ


لاہور(خصوصی نمائندہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ نیب نیازی شہبازشریف کو جیل بھجوانا چاہتے ہیں، انہیں کورونا کی کوئی فکر نہیں ،شیخ رشید جیسے سیاسی گیدڑ ہی نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ٹارزن سمجھ سکتے ہیں،عید سے پہلے اور بعد میں عوام کا آٹا چینی چرانے والے جیل جانے والے ہیں ،شہبازشریف کی اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں اورانہیں اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ شیخ رشید جیسے سیاسی شیطان کے مقدر میں رمضان کے مہینے میں بھی سچ بولنا نہیں ہے ۔

تازہ ترین