• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے شہباز شریف کو کل پھر طلب کر لیا

اس سے قبل شہباز شریف 2 مرتبہ طلبی پر نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں


قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو کل پھر طلب کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں میاں شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ کل 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کے کیسز میں شہباز شریف کو تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شہباز شریف آج نیب میں پیش نہیں ہونگے، عطاء تارڑ

اس سے قبل صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف 2 مرتبہ طلبی کے باوجود نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے ہیں۔

تازہ ترین