• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں مزید 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت مل گئی

محکمۂ داخلہ سندھ نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہتے ہوئے مزید 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دے دی۔

لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 288 فیکٹریوں کو کام کرنے کی اجازت دی جا چکی ہے۔

محکمۂ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن کے مطابق سائٹ انڈسٹریل زون کی 35 فیکٹریوں کو کام کی اجازت دے دی گئی ہے، ان میں ٹیکسٹائل اور گارمنٹ فیکٹریز کے علاوہ شوگر ملز بھی شامل ہیں۔

7 صنعتی علاقوں سے فیکٹری مالکان نے برآمدی یونٹس کھولنے کی اجازت مانگی تھی،فیکٹریز کو برآمدی آرڈرز پورے کرنے کے لیے یونٹ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی انڈسٹریز فورم وفد کی چیف سیکریٹری سے ملاقات

نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام فیکٹریز سندھ حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔

دو ہفتے قبل سندھ حکومت نے 82 فیکٹریوں کو ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کام کرنے کی اجازت دی تھی۔

تازہ ترین