پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
اسلام آباد، ملتان، لودھراں، گوجرانوالا، ظفر وال، راجن پور، حافظ آباد اور سیالکوٹ میں رات بادل جم کر برسےہیں ۔
سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی لہر برقرار ہے ۔
دادو اور لاڑکانہ میں درجہ حرارت 43، حیدرآباد 42، چھور اور میرپور خاص میں درجہ حرارت 41 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
کراچی میں آئندہ ہفتے گرمی کی شدید لہر کا امکان ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی، جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے الرٹ جاری کردیا تھا ۔
اس حوالے سے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور سی اینڈ ڈبلیو کے محکمے چوکنا رہیں اور ایمرجنسی اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائےاور دن میں دو مرتبہ این ڈی ایم اے کو صورت حال سے آگاہ رکھا جائے۔