• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی اے ایف میوزیم میں بھی آئیسولیشن سینٹر بنے گا، مرتضیٰ وہاب

پی اے ایف میوزیم میں بھی آئیسولیشن سینٹر بنے گا، مرتضیٰ وہاب


وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان سینیٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے حکومت سندھ نے ایکسپو سینٹر کراچی کے بعد پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) میوزیم میں بھی آئیسولیشن سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ پی اے ایف میوزیم میں آئسولیشن سینٹر کے لیے ابتدائی طور پر 30 ملین روپے جاری کردیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایکسپو سینیٹر میں آئسولیشن سینٹر کے لیے سندھ حکومت نے 134 ملین روپے خرچ کیے تھے۔

مرتضیٰ وہاب نے سندھ حکومت کی جانب سے پاکستان ائیر فورس کے ساتھ اظہارِ تشکر بھی کیا۔

تازہ ترین