کراچی( نصر اقبال/اسٹاف رپورٹر) مالی مشکلات سے دوچار پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران میں اپنے اسٹاف میں کمی کا فیصلہ کیا ہے،پی ایچ ایف نے 30فیصد عملے کی چھانٹی کا پروگرام بنایا ہے، پی ایچ ایف کراچی،لاہور اور اسلام آبادمیں موجود اپنے دفاتر کے عملے میں کمی لائے گی، اس حوالے سے لاک ڈائون کے خاتمے کے بعد فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی، دوسری جانب مالی مسائل کی وجہ سے پی ایچ ایف نے اپنے بیشتر عملے کو پچھلے دو ماہ سے تنخواہ ادا نہیں کی ہے جس کی وجہ سے عملے کے ارکان شدید پریشانی کا شکار ہیں۔