ڈیرہ غازی خان (نمائندہ جنگ) کوئٹہ روڈ کے نزدیک ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا۔ بم نصب کیا گیا تھا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، سکیورٹی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کردئیےڈی پی او اختر فاروق ، سی ٹی ڈی،ریلوے پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام پانچ بجے ڈیرہ سے کراچی جانے والے ٹریک پر گدائی چونگی کوئٹہ روڈ کے نزدیک دھماکا ہوا۔ تخریب کاروں نے ٹریک کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ اختر فاروق پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ صحافیوں سے گفتگو میں ڈی پی او اختر فاروق نے کہا کہ ابتدائی طور پر تخریب کاری کا واقعہ لگتا ہے ۔