• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی نے ’ولورین‘ کا روپ دھار لیا

معروف اداکار عدنان صدیقی نے ایکس مین کے کردار ’ولورین‘ کا روپ دھار لیا۔

انسٹا گرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر میں عدنان صدیقی کو ہالی ووڈ کی معروف فلم سیریز ایکس مین کے کردار ” وولورین ” کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔


عدنان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ بہترین وقت ہے جو ہم اپنے بچوں کے ساتھ گزار سکتے ہیں، کیسا رہے گا کہ انہیں آپ پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے دیا جائے اور آپ اس کی چند تصاویر شیئر کریں۔

عدنان نے مزید کہا کہ یہ سب ان کے بیٹے زید کا کمال ہے، جس نے ڈائریکشن، اسٹائلنگ ، ہیئراور فوٹوگرافی میں اپنا ڈیبیو کیا ہے۔

تازہ ترین