• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان خان کے بیٹے نے والد کی یادگار ویڈیو شیئر کردی


گزشتہ ہفتے دنیا سے رخصت ہونے والے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل نے والد کی ’پانی پوری ‘ کھاتے یادگار ویڈیو شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 19 سالہ بابیل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفان خان کسی مقامی ریسٹورنٹ میں بیٹھے پانی پوری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔


ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بابیل نے کیپشن میں لکھا کہ ’جب آپ طویل عرصے سے ڈائٹ پر ہوں اور ایک دن آپ کو پانی پوری سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آئے ۔‘

اپنے پسندیدہ اداکار کی زندگی کی بہترین یادوں کا ایک حصہ دیکھ کر صارفین اپنا ردعمل دے رہے ہیں  اور انہیں خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔

اس سے قبل عرفان خان کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ سامنے آئی تھی جو ان کی اہلیہ نے پوری فیملی کی جانب سے شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ موذی مرض کینسر کا شکار53 سالہ  عرفان خان گزشتہ ہفتے کولون انفیکشن کے باعث دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔

تازہ ترین