بیرون ملک سے پشاور آنے والے 189 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران بیرون ملک سے 4 پروازوں کے ذریعے 932 مسافر پشاور پہنچے۔
ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے جیو نیوز سے بات چیت میں کہا کہ تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کی گئی۔
قطر سے 28 اپریل کو پشاور آنے والی پروازے 248 مسافر وطن واپس پہنچے تھے، جن میں سے 54 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے تھا، منفی ٹیسٹ رپورٹ آنے والے مسافروں کو گھر وں کو بھیج دیا گیا۔
محمد علی اصغر کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کو قرنطینہ سینٹرز میں رکھا گیا ہےجبکہ جن مسافروں کی طبیعت خراب تھی ان کو پولیس اسپتال منتقل کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسافروں کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے، 9 دن گزرنے پر مسافروں کے دوبارہ ٹیسٹ کیے گئے۔