• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھارت کا بیان مسترد، سینئر سفارت کار کی طلبی،شدید احتجاج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ کے گلگت بلتستان سے متعلق فیصلے پر بھارت کی طرف سے جاری بیان کے بعد دفتر خارجہ میں سینئر بھارتی سفارتکارکو طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے بے بنیاد اور متنازعہ بھارتی بیان کو مسترد کردیا گیا،واضح طور پر پیغام دیا گیا کہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر پر ہندوستان کے "اٹوٹ انگ" کے طور پر دعوے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سے متعلق عدالتی فیصلےپر بھارتی اعتراضات اٹھانے پر سینئر ہندوستانی سفارتکار کو یہ واضح طور پر پیغام دیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر پر ہندوستان کے "اٹوٹ انگ" کے طور پر دعوے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ،ریاست جموں وکشمیر ایک "متنازعہ" علاقہ ہے اور اسے عالمی برادری نے تسلیم کیا ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ جموں و کشمیر تنازع کا واحد حل اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیرجانبدارانہ رائے شماری اور اقوام متحدہ کی حق خودارادیت سے متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد ہے۔
تازہ ترین