• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سپریم کورٹ آف پاکستان نے پشاور بی آرٹی کیس سے متعلق اعتراضات پر صوبائی حکومت سے جوا ب طلب کر لیا جبکہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ صوبائی حکومت ان اعتراضات کے جواب سے راہِ فرار اختیار نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر ایک قدم آگے تو 2 قدم پیچھے والی مثال صادق آتی ہے، عوام کا پیسہ ضائع ہوجائے تو باز پرس تو ہوتی ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ منصوبہ کب آپریشنل ہوگا؟

یہ بھی پڑھیئے: سپریم کورٹ، بی آر ٹی منصوبے کی سماعت کل ہوگی

صوبائی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ منصوبے کی تکمیل کی تاریخ 31 جولائی ہے، کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے 25 دن کام روکا گیا ہے، ٹھیکیدار نے تاحال نئی تاریخ نہیں دی۔

تازہ ترین