• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل کی گرفتاری کیخلاف ملتان، بہاولپور، فیصل آباد اور نوابشاہ میں احتجاج

جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملتان، بہاول پور، فیصل آباد اور نوابشاہ میں آج بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ جنگ جیو آفس کے باہر کیا گیا۔

مظاہرے میں ملتان یونین آف جرنلسٹس اور پی ایف یو جے کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے، ان کی گرفتاری آزادی صحافت پر حملہ ہے۔

جنگ، جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کے خلاف بہاولپور پریس کلب میں جنگ، جیو ورکرز ایکشن کمیٹی، بہاولپور یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتار ی کے خلاف فیصل آباد پریس کلب میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں پریس کلب کے اراکین، مختلف اخبارات اور چینلز کے صحافیوں نے شرکت کی۔

صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

نواب شاہ میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف کلاتھ مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ایسر پورہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین