آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ذیقعد 1441ھ11؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسٹاک مارکیٹ، دن بھر اتار چڑھاؤ کےبعد ریکوری، 76پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، عالمی مارکیٹوں میں مندی کے باعث دن بھر اتار چڑھاوٗ کے بعد ریکوری ،کے ایس ای100انڈیکس میں76پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاری مالیت 25ارب87کروڑ72لاکھ روپے بڑھ گئی،53.07فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ،کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت20.63فیصد زائد رہا ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مارکیٹ میںٹریڈنگ کے دوران دن بھر اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 34ہزار 382پوائنٹس کی بلند اور 33ہزار857پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس76.11پوائنٹس کے اضافے سے 33992.75پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 51.59 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30 انڈیکس15007.88پوائنٹس اور آل شیئر انڈیکس 107.81پوائنٹس کے اضافے سے 24028.11 پوائنٹس پر بند آگیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 341کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے181کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 131کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور29میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 25ارب 87کروڑ73لاکھ روپے کے اضافے سے 63کھرب 97ارب 98کروڑ36لاکھ روپے ہوگئی ۔منگل کو26کروڑ13لاکھ 25ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت4 کروڑ47لاکھ 6ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاو ٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 727روپے کے اضافے سے 10577روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 129.13روپے کے اضافے سے 5829.13 روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت 153.10روپے کی کمی سے 2169.70روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت 32.83روپے کی کمی سے 618.05 روپے ہوگئی۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز،فوجی سیمنٹ ، میپل لیف،پاک ا لیکٹران ،پایونیئر سیمنٹ ،ہم نیٹ ورک ،کے الیکٹرک ،ورلڈٖ کال ٹیلی کام اور آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کے حصص سرفہرست رہے۔

بزنس سے مزید