مردان ( نمائندہ جنگ )مردان کے نواحی علاقہ مایار کا رہائشی وقار اختر اہلیہ کے ہمراہ گزشتہ روز اپنے شیر خوار بچے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال مردان لائے جہاں انہیں آرتھوپیڈک وارڈ سے وارڈ بوائے ٹانگ ٹوٹنے پر آپریشن تھیٹر لے گئے جہاں بچہ تین گھنٹے تک آپریشن تھیٹر میں پڑا رہا ۔ والدین بار بار استفسار کرتے رہے اور ہربار انہیں آپریشن نہیں ہوا کا جواب ملتارہاتاہم جب تین گھنٹے کے طویل انتظار کے بعد بچے کوباہر لایا گیا تو اس کا ختنہ کیا گیا تھا ۔ بچے کے والد نے مردان پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹاپہلے ہی یرقان کا شکار تھا اور چند دن قبل ڈاکٹروں نے بچے کو نیا خون دیاجس سے بچہ سنبھل نہیں پایا کیونکہ وہ انتہائی کمزور تھا لیکن ڈاکٹروں کی غفلت اور کوتاہی کے بعد والدین کے سروں پر بچے کی زندگی کے مزید خطرات منڈلانے لگے۔ وقار اختر نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ، چیف سیکرٹری ، وزیر صحت ، ڈائریکٹر ہیلتھ اور دیگر حکام سے انصاف اور غفلت کے مرتکب ڈاکٹروں و عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔