• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کیلئے سہولت کار کا لفظ درست نہیں، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام’’ رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال چوہدری نثار نے پی ٹی آئی کے دھرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔

لیگی رہنما جاوید لطیف کا بیان، کیا چوہدری نثار اپنی ہی پارٹی کے خلاف کردار ادا کرسکتے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ چوہدری نثار کیلئے سہولت کار کا لفظ درست نہیں ہے۔

دھرنے کے دوران ن لیگ کی پوری قیادت پریشان تھی کہ کیسے ان کے ساتھ ڈیل کیا جائے۔مظہر عباس نے کہا کہ جاوید لطیف کی یہ بات درست نہیں کہ چوہدری نثار نے دھرنے میں پی ٹی آئی کے سہولت کار کا کردار ادا کیا ۔

چوہدری نثار نے مجھے بتایا تھا کہ انہوں نے نواز شریف سے کہا تھا کہ مظاہرین کو ریڈزون میں داخل نہ ہونے دیں، چوہدری نثار نے جو بھی باتیں کیں نواز شریف نے اس کے بالکل الٹ کیا تھا۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف ن لیگ میں سی گریڈ کے سیاستدان ہیں انہیں سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، اگر چوہدری نثار سہولت کار تھے تو نواز شریف نے دھرنے کے فوراً بعد انہیں پارٹی سے کیوں نہیں نکالا۔

چوہدری نثار کو تب کیوں نکالا گیا جب انہوں نے کہا کہ میں مریم نواز کے جوتے سیدھے نہیں کرسکتا،شہباز شریف کہتے ہیں کہ وہ الیکشن یعنی ووٹوں سے ایک مہینے پہلے وزیراعظم بن چکے تھے۔

اس طرح شہباز شریف تو چوہدری نثار سے بھی بڑے سہولت کار ہیں جاوید لطیف ان پر نظر رکھیں۔حسن نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے نتیجے میں چوہدری نثا ر کسی بھی طرح بینیفشری قرار نہیں دیتے۔

تازہ ترین