اسلام آباد (نمائندہ جنگ) معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کی جانب سے پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کرنے کے الزام کا ایک دو روز میں جواب دیں گے۔ یہ بات چوہدری نثار کے قریبی حلقوں نے بتائی۔ ان ذرائع کے مطابق چوہدری نثار اپنا موقف ایک وضاحتی بیان میں دیں گے۔