• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے عوام کی ترجمانی اور حکومت کو آئینہ دکھایا، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ چیف جسٹس نے عوام کی ترجمانی کی اور حکومت کو آئینہ دکھایا ہے، وفاق اور صوبوں کی لڑائی میں نقصان عوام اور کورونا کے شکار مریضوں کا ہو رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے صدر ڈاکٹر افضل سے منصورہ میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام چیف جسٹس کے مشکور ہیں کہ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا۔ چیف جسٹس صاحب ڈاکٹر فرقان شہید کو بروقت طبی امداد اور وینٹی لیٹر نہ ملنے کی وجہ سے وفات پر جوڈیشل کمیشن بنائیں اور ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دیں۔ حکومت کی کوئی مستقل اور متفقہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے لاک ڈائون کا وہ فائدہ نہیں ہوا جو ہونا چاہئے تھا۔ چیئرمین سینیٹ فوری طور پر سینیٹ کا اجلاس بلائیں تاکہ موجودہ مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔
تازہ ترین