• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل، فون ڈیٹا سے کورونا کیسز کی تلاش کے کام میں 3 ہفتے کی توسیع

اسرائیلی حکومت نے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے کورونا کے مشتبہ کیسز کو تلاش کرنے کا کام مزید 3 ہفتے تک بڑھا دیا ہے ۔

موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے مشتبہ کیسز تک رسائی کی اجازت دینے کا فیصلہ اسرائیل کے پارلیمانی پینل نے کیا، اسرائیلی حکومت نےمارچ کے آغاز میں انسداد دہشت گردی میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی ، کورونا مریضوں کی تلاش میں استعمال کرنے کی منظوری دی تھی ۔

حکومت اس کارروائی کو ریگولیٹ کرنے کے لیے اگلے دو ہفتے میں بل کابینہ میں پیش کرے گی، عوام کے پاس اس پر تبصرے کے لیے ایک ہفتے کا وقت ہوگا جس کےبعد یہ بل پارلیمنٹ میں منظوری کےلیے پیش کردیا جائے گا ۔

تازہ ترین