جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں بھی اجتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
ملتان میں جنگ جیو آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جنگ جیو ورکرز نے شرکت کی۔
مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور نعرے بازی کی۔
نواب شاہ میں کریانہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جنگ اور جیو نیوز کے ایڈیٹر انچیف کی گرفتاری کے خلاف شہداد پور روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے کہا کہ جنگ اور جیونیوز نے ہمیشہ تاجروں کی ترجمانی کی ہے، میر شکیل کی رہائی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔
راجن پور میں پریس کلب کے سامنے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج میں شامل صحافی برداری کا مطالبہ تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کیا جائے۔