لاڑکانہ کا ایک اور بچہ کتے کے کاٹے کی ویکسین (ریبیز کی ویکسین) نہ ملنے پر انتقال کرگیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 9 سال کے ذیشان کو آج ہی انڈس اسپتال منقتل کیا گیا تھا۔ ذیشان کو 20 روز قبل کتے نے کاٹا تھا۔
بروقت ویکسین نہ لگنے پر بچے کو ریبیز کا مرض لاحق ہوگیا تھا۔
اسپتال ذرائع نے مزید بتایا کہ اس سے قبل لاڑکانہ سے ہی تعلق رکھنے والا حسنین بھی جاں بحق ہوچکا ہے۔