• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری گندم میں خوردبرد، نثار کھوڑو نیب دفتر میں پیش، بیان ریکارڈ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے سرکاری گندم میں خورد برد اور 6ماہ کے ادھار پر دینے کے معاملے پر نیب کے دفتر میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔نثار کھوڑو نیب دفتر میں پیش ہوئے، اور 4گھنٹے تک نیب کے دفتر میں موجود رہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ محکمہ خوراک کے حوالے سے انکوائریز جاری ہیں،نیب آتا رہتا ہوں پہلی دفعہ نہیں آیا، نیب نے چار گھنٹے تک کیا پوچھا،میں نے کیا بتایا اس حوالے سے کچھ نہیں بتانا چاہتا، نیب کے آرڈی نینس میں ترمیم کی باتیں ہوتی رہتی ہیں، یہ حکومت اور اسمبلی پر ہے کہ ترمیم کے حوالے سے کیا سوچ رہے ہیں، جب یہ بات اسمبلی میں آئے گی تو کچھ کہا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین