• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 218 دکانیں سیل

کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 218 دکانیں سیل کرکے 125 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ احساس پروگرام کے تحت لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے 548 مستحقین میں 65 لاکھ 7 ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی کے مطابق جمعرات کو ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 218 دکانیں سیل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹس نے 218 گاڑیوں کو چیک کرکے 125 گاڑیوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چالان کیا اور 175 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ دو مقدمات بھی درج کئے گئے۔

ثانیہ صافی کے مطابق جمعرات کو احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت کوئٹہ شہر کے 12 مقامات پر قائم سینٹرز میں لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے 548 مستحق افراد میں 65 لاکھ 7 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین