• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے لیے ایک معنی خیز پیغام جاری کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ نیلم منیر نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں بادلوں کی آغوش میں چاند اپنی چاندنی سے رات کی تاریکی کو چمکا رہا ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی چاند کی اِس خوبصورت تصویر کے ساتھ نیلم منیر نے اپنے مداحوں کے لیے اللّہ تعالیٰ پر یقین سے متعلق ایک پیغام بھی جاری کیا۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’ہم میں سے جو اللّہ تعالیٰ پر یقین رکھتا ہے، اُس شخص کو اُس کی کمزوری کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتی۔‘

اداکارہ نے لکھاکہ ’اور جو شخص اللّہ تعالیٰ سے دور ہے تو اُس شخص کو اُس کی طاقت بھی کوئی فائدہ نہیں دے سکتی ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ کی طرف سے بہترین کی توقع رکھنا ہماری زندگی کی خوشی اور کامیابی کے لیے سب سے اہم ہے۔‘

اِس کے علاوہ اداکارہ نے اگلی پوسٹ میں اپنی بھی ایک تصویر شیئر کی ہے،  جس میں انہوں نے بلیک اینڈ وائٹ خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


یاد رہے کہ نیلم منیر جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈراما سیریل ’کہیں دیپ جلے‘ میں ردا کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ ڈرامے میں اُن کے ساتھی اداکار عمران اشرف ہیں۔

تازہ ترین