• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ارطغرل غازی‘ کی اداکارہ سے مشابہہ پاکستانی ماڈل سامنے آگئی

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اردو میں نشر کی جانے والی شہرہ آفاق ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ  ایسرا بلجیک کی ہمشکل سامنے آگئیں۔

ترکش سیریز ارطغرل غازی کے سحر میں پوری پاکستانی عوام ہی مبتلا ہے۔ ارطغرل کی اہلیہ ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کی خوبصورتی اور جاندار اداکاری کو بے حد سراہا جارہا ہے۔

سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ایسرا کی پاکستان میں مقبولیت میں بھی روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے اور کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسرا کے چہرے کے نقوش پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے گبول سے مشابہہ ہیں ۔

علیزے گبول پاکستانی فلم ’رنگ ریزہ‘ میں بلال اشرف کے مقابل اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

ماڈلنگ میں نام بنانے والی 24 سالہ علیزے ایک بیٹی کی والدہ بھی ہیں۔

تازہ ترین