حیدر آباد میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں کورونا وائرس کے سبب جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی۔
سول اسپتال حیدرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد اسلام جونیجو کے مطابق لیاقت کالونی کے رہائشی 45 سالہ شخص کو سول اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں 5 مئی کو داخل کیا گیا۔
ڈاکٹر شاہد اسلام کے مطابق 45 سالہ شخص کورونا وائرس کے سبب آج انتقال کر گیا ہے، جس کے بعد شہر میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔