آپ آف لائن ہیں
منگل 15؍ذیقعد 1441ھ 7؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مارکیٹیں نہ کھولنے کے اعلان سے مایوسی ہوئی، آل سٹی تاجر اتحاد

چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد حکیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مارکیٹیں نہ کھولنے کے اعلان سے مایوسی ہوئی۔

ایک بیان میں چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن پر وفاق اور سندھ حکومت میں واضح تضاد ہے، وفاق اور سندھ حکومت کی سیاست میں تاجروں کو روندا جارہا ہے۔

حکیم شاہ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتے، محفوظ طریقہ کار کے ساتھ کاروبار کی اجازت دی جائے۔

چئیرمین آل سٹی تاجر اتحاد نے تجویز دی کہ کپڑا، شوز، گارمنٹس، جیولری، کارپٹس کی دکانیں اور بینکس 24 گھنٹےکھولنےکی اجازت دی جائے، اس طرح عوام کی بھیڑ تقسیم ہوجائے گی۔

حکیم شاہ کا کہنا ہے کہ رمضان میں کاروبار کی اجازت نہ دینے سے تاجروں کو 50 ارب روپے سے زائد نقصان کا خدشہ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید