• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہا

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہا


وزیراعظم عمران خان نے وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال اور کورونا وائرس کے معیشت پر اثرات پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کی صورتحال میں وزارت خزانہ نے بہترین کام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اور زرعی شعبے پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، یہ شعبے اس قابل ہوجائیں کہ ملازمتیں پیدا کرسکیں۔

دوران اجلاس وزیراعظم نے سبسڈیز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ پراجیکٹس کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جائے، پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگراموں کے لیے بین الاقوامی پارٹنرز کو بھی شامل کیا جائے۔

تازہ ترین