کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی رہنما ؤں کاٹرمپ کے امن بورڈ منصوبے پر محتاط رد عمل، اقوامِ متحدہ کے کردار پر خدشات، ٹرمپ کی 60 ممالک کو بورڈ میں شمولیت کی دعوت، مستقل رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر ادا کرنیکی شرط، بورڈ کام کا آغاز غزہ سے کریگا اور دیگر تنازعات تک پھیلائے گا، ٹرمپ تا حیات چیئرمین ہوں گے ، ہنگری کا شمولیت کا اعلان، مخالفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا یہ اقوام متحدہ کے کردار کو محدود کرے گا،بورڈ کا قیام کالونی ساخت کی مانند ہے، کسی بھی فلسطینی کو شامل نہیں کیا گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی تنازعات کے حل کے لیے ʼبورڈ آف پیسʼ منصوبے پر عالمی رہنماؤں نے محتاط ردعمل ظاہر کیا ہے، کیونکہ کچھ سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ اقوامِ متحدہ کے کام کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ بورڈ کا آغاز غزہ کے تنازع سے ہوگا اور بعد میں دیگر عالمی تنازعات تک پھیلے گا، جبکہ ٹرمپ زندگی بھر چیئرمین رہیں گے۔ مستقل رکنیت کے لیے ہر ملک سے ایک ارب ڈالر ادا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔