• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی تاریخ میں پہلی بار ارب پتی شخصیات کی تعداد 3 ہزار سے متجاوز: آکسفیم رپورٹ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

عالمی فلاحی ادارے آکسفیم کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے 12 امیر ترین افراد کے پاس چار ارب سے زائد لوگوں، یعنی دنیا کی غریب ترین نصف آبادی سے زیادہ دولت موجود ہے۔ 

آکسفیم کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارب پتیوں کی مجموعی دولت 2025ء میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں پہلی بار ارب پتی افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سرِفہرست ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ارب پتیوں کی مجموعی دولت میں 16.2 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 18.3 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جن میں ضابطوں میں نرمی اور کارپوریٹ ٹیکس سے متعلق عالمی معاہدوں کو کمزور کرنا شامل ہے۔ 

آکسفیم کے مطابق ان اقدامات سے دنیا بھر کے امیر ترین افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری خطرناک سیاسی نتائج کو جنم دے رہی ہے کیونکہ دولت کے ذریعے سیاسی طاقت حاصل کی جا رہی ہے۔ 

رپورٹ میں امیر کاروباری شخصیات کی جانب سے میڈیا اداروں کی خریداری کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

آکسفیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امیتابھ بیہر کا اپنی رائے میں کہنا ہے کہ ’امیر اور غریب کے درمیان بڑھتا ہوا فرق سیاسی آزادیوں کو کمزور اور عوامی حقوق کو نقصان پہنچا رہا ہے۔‘

خاص رپورٹ سے مزید