• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا یاسر ایک بار پھر ٹرولرز کے نشانے پر

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

پاکستانی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر، جو اکثر و بیشتر اپنے بیانات کے سبب ٹرولنگ کا سامنا کرتی ہیں اب پھر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

ٹرولنگ سے سبق سیکھنے کا دعویٰ کرنے والی میزبان اس بار اپنے بیان کے سبب نہیں بلکہ اپنے نئے انداز کے باعث ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو ان کا نیا لُک ایک آنکھ نہ بھایا، میزبان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

حال ہی میں ندا یاسر کا ایک نیا لُک سوشل میڈیا، خاص طور پر فیس بک پر، صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، جس میں وہ معروف نجی سیلون کی تشہیر کرتے ہوئے دکھائی دیں۔

وائرل ویڈیو میں وہ ہلکے رنگ کے سادہ شلوار قمیص میں ملبوس نظر آئیں جبکہ ان کے پرم (گھنگریالے) کیے ہوئے بال کھلے ہوئے ہیں۔ 

ندا یاسر نے اس لک کو گہرے مرون لپ اسٹک، لینز اور سرخ مصنوعی ناخنوں کے ساتھ مکمل کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں خوب ٹرول کیا۔

صارفین کو ان کا میک اپ اور انداز خاصا عجیب لگا، سوشل میڈیا پر انہیں اس عجیب لک کے ساتھ ساتھ انگریزی بولنے کے انداز پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ بعض صارفین انہیں راکھی ساونت سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید