کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل بیڈ منٹن فیڈریشن نےرواں سال کے عالمی ، ایشیائی اور یورپی مقابلوں کے کیلنڈر کو از سر نو تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا وائرس کے بعدمارچ کے وسط سے ہی کئی ایونٹس ملتوی ہوگئے تھے ۔اب عالمی تنظیم مقابلوں کی جلد بحالی میں دل چسپی لے رہی ہے تاہم بین الاقوامی سفری پابندیاں ری شیڈولنگ کو پیچیدہ بنا رہی ہیں۔ بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن کے سکریٹری جنرل تھامس لنڈ نے کہا کہ نئے سرے سے 2020 کیلنڈر سے متعلق اعلان جلد متوقع ہے، کورونا کی وجہ سےتھامس اور اوبر کپ ،ڈی فیکٹو مینز اور ویمن ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ جیسے بڑے ایونٹ متاثر ہوئے ہیں۔ سفری پابندیوں اور لاک ڈاؤن نے کھلاڑیوں کو گھروں میں قید کردیا تھا۔